جنیوا، پاکستان اور سعودی عرب میں آئی ٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جنیوا، پاکستان اور سعودی عرب میں  آئی ٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جنیوا(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سمٹ کے موقع پر سعودی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ سے ملاقات کی۔

وزارت آئی ٹی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی دنیا کی ترقی کا مرکز بنتی جا رہی ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں