چین کا آبدوز سے سٹراٹیجک میزائل کا کامیاب تجربہ،خطے کے ممالک کا اظہارتشویش

چین کا آبدوز سے سٹراٹیجک  میزائل کا کامیاب تجربہ،خطے  کے ممالک کا اظہارتشویش

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے بحرالکاہل میں آبدوز سے سٹراٹیجک میزائل کے کامیاب تجربے کو معمول کی سالانہ فوجی مشق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

 تاہم نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور تائیوان نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ بحرالکاہل امن کا سمندر ہے اور جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ علاقائی استحکام سے مطابقت نہیں رکھتا۔ دوسری جانب روس نے چین کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے بیجنگ کا خودمختار حق قرار دیا، جبکہ چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ میزائل تجربہ کسی مخصوص ملک یا ہدف کے خلاف نہیں تھا اور اس پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں