امریکا ترکیہ کو ایف35جنگی جہاز فراہم نہ کرے :نیتن یاہو
تل ابیب(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکیہ کو جدید ایف 35 جنگی طیارے یا ان کے انجن فراہم نہ کرے ۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگاڑ دے گا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انقرہ روانہ ہونے والے ہیں، جہاں ترکیہ اور اتحادی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔