ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا:بلوم برگ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم کرنے کے بعد ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ویسل ٹریکنگ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے لاکھوں بیرل خام تیل سے لدے ٹینکرز خلیجِ فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک یا تو رواں دواں ہیں یا پھر رکے ہوئے ہیں۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی ناکا بندی دوبارہ شروع ہوتی ہے تو ایران کا تقریباً 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات پھنس کر رہ جائیں گی۔