کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتیں 600 تک پہنچ گئیں
جنیوا(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 600 ہو گئی ہے ۔
ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں وبا کے آغاز کے بعد اب تک ایک ہزار 759 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ 285 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔وبا کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج موجود نہیں تاہم کانگو میں ممکنہ ادویات کے کلینیکل ٹرائلز شروع کر دئیے گئے ہیں۔