حکومت ملی تو مہاجرین کو فوری ملک بدر کیا جائیگا،جرمن سیاسی جماعت کا اعلان
میگڈیبرگ(اے ایف پی)جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی نے ریاست زیکسونی انہالٹ میں حکومت بنانے کی صورت میں ابتدائی 100 دنوں کا منشور جاری کر دیا۔
جماعت کے رہنما اولرش زیگمنڈ نے غیر قانونی مہاجرین کے فوری اخراج، پناہ گزینوں کیلئے سخت اقدامات اور بعض سماجی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اے ایف ڈی کو ریاست میں دیگر جماعتوں پر نمایاں برتری حاصل ہے ۔ اگر اے ایف ڈی کامیاب ہوئی تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کی کسی ریاست میں حکومت بنانے والی پہلی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ہوگی۔