پیرس :فونٹین بلیو جنگل میں آتشزدگی ، 1000ہیکٹر رقبہ جل گیا

پیرس :فونٹین بلیو جنگل میں آتشزدگی ، 1000ہیکٹر رقبہ جل گیا

پیرس(اے ایف پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی فونٹین بلیو جنگل میں لگی شدید آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ طیارے دوسرے روز بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔۔۔

 آگ اتوار کی شام شروع ہوئی اور پیر کی صبح تک 1000 ہیکٹر سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔ شدید گرمی کے باعث بھڑکنے والی آگ سے متعدد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے دو کینیڈئیر طیارے تعینات کیے ہیں جو دریائے سین سے پانی بھر کر آگ بجھانے میں مدد دے رہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...