چین :سنکیانگ کے سابق سربراہ بدعنوانی الزامات پر حکمران پارٹی سے خارج

چین :سنکیانگ کے سابق سربراہ بدعنوانی  الزامات پر حکمران پارٹی سے خارج

بیجنگ(اے ایف پی)چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے سنکیانگ کے سابق اعلیٰ عہدیدار ما شنگ روئی کو بدعنوانی کے الزامات پر پارٹی سے نکال دیا اور۔۔۔

 تمام عہدوں سے ہٹادیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 66 سالہ ما شنگ پر اقربا پروری، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کے احتسابی ادارے کی تحقیقات میں ان پر اہلخانہ کو غیر قانونی فوائد پہنچانے اور بھاری رقوم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا۔ ما شنگ 2021 سے 2025 تک سنکیانگ کے سربراہ رہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...