غزہ :اسرائیلی حملے ، خاندان کے 5 افراد سمیت10 شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ، خاندان کے 5 افراد سمیت10 شہید

اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی فٹبالر دم توڑ گیا لبنان کے صدر جوزف عون امریکا روانہ،صدرٹرمپ سے ملاقات متوقع

غزہ،رام اللہ،یروشلم،بیروت(اے ایف پی)غزہ میں جنگ بندی برقرار ہونے کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہفتے کو مختلف علاقوں میں فضائی حملوں میں تین بچوں اور ان کے والدین سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس کے مطابق شمال مغربی غزہ سٹی میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان سے گئے ، دیگر حملوں میں بھی پانچ افراد شہید ہوئے ۔مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے دوران زخمی ہونے والا 17 سالہ فلسطینی فٹبالر فادی حمداللہ النسان ہفتے کو دم توڑ گیا۔اہلخانہ کے مطابق النسان کو 11 جولائی کو گاؤں پر حملے کے دوران گولی لگی تھی، جس کے بعد اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فادی حمداللہ فلسطینی قومی یوتھ ٹیم کا رکن تھا۔

ادھر اسرائیل کی ماحولیاتی تحفظ کی وزیر نے مگرمچھوں کو جنگلی جانوروں کے بجائے قید میں افزائش پانے والی جنگلی حیات قرار دے دیا، جس سے انہیں سکیورٹی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے جیلوں سے فرار روکنے کیلئے قیدی مراکز کے گرد مگرمچھ رکھنے کی تجویز دی تھی۔ نئی قانون سازی کے تحت مگرمچھوں کی افزائش مخصوص سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں کی جا سکے گی۔لبنان کے صدر جوزف عون امریکا روانہ ہوگئے ، جہاں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے ۔جنوبی لبنان کے قصبے مجدل سلم میں ہفتے کو حزب اللہ نے اپنے ارکان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی، جن میں زیادہ تر حالیہ اسرائیل حزب اللہ جھڑپوں میں مارے گئے جنگجو شامل تھے ۔تنظیم کے مطابق 44 افراد کو سپرد خاک کیا گیا، جن میں 39 جنگجو، چار شہری اور ایک طبعی موت کا شکار شخص شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...