کینیڈا نے پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ پروگرام معطل کردیا
اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا نے پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کے لیے والدین اور گرینڈ پیرنٹس سپانسرشپ پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا۔
کینیڈین امیگریشن، رفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ نے پیرنٹس اینڈ گرینڈ پیرنٹس پروگرام کے تحت نئے درخواست گزاروں کے داخلے کو تا حکمِ ثانی عارضی طور پر روک دیا ہے ۔اس فیصلے کا اطلاق پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں اور مستقل رہائشیوں سمیت دنیا بھر کے تمام درخواست گزاروں پر ہوگا۔کینیڈین امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی مانگ کو کنٹرول کرنا اور درخواستوں کی پروسیسنگ کے شدید دبا ئوکو کم کرنا ہے ۔ تاہم، پہلے سے جمع کرائی گئی پرانی درخواستوں پر کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments