بھارت: 10 ، 20 روپے کے پولیمر کرنسی نوٹ لانے کی تیاری

بھارت: 10 ، 20 روپے کے  پولیمر کرنسی نوٹ لانے کی تیاری

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں کرنسی نوٹوں کے نظام میں تبدیلی کی تیاری کی جا رہی ہے ، جہاں ریزرو بینک آف انڈیا نے پولیمر سے بنے نوٹ متعارف کرانے کیلئے ابتدائی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 اور 20 روپے کے نوٹوں کی آزمائش کا امکان ہے ۔ آر بی آئی کی ذیلی کمپنی نے پولیمر شیٹس فراہم کرنے والی عالمی کمپنیز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ نئے نوٹوں میں شفاف حصہ، حفاظتی دھاگہ اور دیگر جدید فیچرز شامل ہوں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب آزمائش کے بعد مزید مالیت کے نوٹ بھی پولیمر سے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ پولیمر نوٹ زیادہ پائیدار اور جعل سازی کے خلاف مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...