وینزویلا:تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 69 ہوگئی
کراکس(اے ایف پی)وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دو تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 69 ہوگئی ہے۔
نیشنل اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر اموات ساحلی علاقوں میں ہوئیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 740 ہے۔ عبوری صدر نے اعلان کیا کہ تعمیر نو کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے 34کروڑ60لاکھ ڈالر حاصل کیے گئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے تقریباً 20 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں جہاں سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments