امریکی دفاعی نظام ’’بے بس‘‘،ایران کے اہداف پردرست حملے

امریکی دفاعی نظام ’’بے بس‘‘،ایران کے اہداف پردرست حملے

تیزرفتار سمت تبدیل کرنیوالے جدید میزائلوں کا استعمال کیا گیا :روسی میڈیا ایرانی حکمت عملی بدلی ،روس یا چین سے معاونت حاصل ہوسکتی :امریکی حکام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر تاک تاک کر درستگی سے نئے حملے کیے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق ایران کے  نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایران نے امریکی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کیلئے اپنی حملہ آور حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کی ہے ، اس پیش رفت سے حساس فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ واشنگٹن میں یہ خدشات بھی بڑھ گئے ہیں کہ ایران کو روس یا چین کی جانب سے انٹیلی جنس یا تکنیکی معاونت حاصل ہو سکتی ہے ۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سیاسی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ متعدد امریکی قانون سازوں جن میں ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سینئر ڈیموکریٹ رکن جین شاہین شامل ہیں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔جین شاہین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مزید خونریزی سے بچنے اور اس تباہ کن جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...