عراق میں ایرانی ڈرون ناکارہ بناتے امریکی فوجی ہلاک

عراق میں ایرانی ڈرون ناکارہ  بناتے امریکی فوجی ہلاک

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوج نے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں گرائے گئے ایرانی ڈرون کے غیر پھٹے ہوئے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ فوج کے مطابق واقعہ ہفتے کو کنٹرولڈ دھماکے کے دوران پیش آیا۔

اس ہلاکت کے بعد 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد امریکی فوجی ہلاکتوں کی تصدیق شدہ تعداد 17 ہو گئی ہے ۔ ادھر امریکی سنٹرل کمانڈ نے بتایا کہ اردن میں جمعہ کو ہلاک ہونے والے دو امریکی اہلکاروں کے واقعے کے مقام سے مزید نامعلوم انسانی باقیات بھی ملی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...