ایران :حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں شریک 2افراد کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران کی عدلیہ نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں سے متعلق مقدمے میں دو افراد کو پھانسی دے دی۔
عدالتی حکام کے مطابق عرفان اسفندیاری اور گل محمد محمدی کے پولیس اہلکاروں پر حملے ، انہیں رسیوں سے سائن بورڈ کے ساتھ باندھنے ، پتھراؤ کرنے ، پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کی سزائے موت پر اتوار کو عملدرآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments