جوہری پلانٹ میں معمولی تابکاری ہوئی ، عوام محفوظ:جنوبی افریقا
جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ جوہری بجلی گھر کوئبرگ میں حالیہ معمولی تابکاری آلودگی کے واقعات سے عوام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق 30 جون سے 16 جولائی کے دوران معمول کی دیکھ بھال کے دوران انتہائی کم سطح کی تابکاری ریکارڈ کی گئی، جو موبائل فون کے چند منٹ استعمال کے برابر تھی۔ توانائی حکام کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی ضوابط پر مکمل عمل کیا گیا اور ماحول میں کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments