مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث عراق کو 40 ارب ڈالر کا نقصان
بغداد(اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عراق کو تیل برآمدات میں شدید کمی کے نتیجے میں 40 سے 45 ارب ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔۔۔
وزیراعظم کے مالی مشیر مظہر صالح کے مطابق جنگ سے قبل عراق روزانہ تقریباً 35 لاکھ بیرل تیل برآمد کرتا تھا، تاہم اب برآمدات میں 90 فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔ عراقی وزیرِ تیل باسم محمد خدیر نے کہا کہ پہلے ہر ماہ 7 سے 8 ارب ڈالر آمدن ہوتی تھی، جو اب کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر رہ گئی ہے ۔ حکام کے مطابق صورتحال برقرار رہی تو مجموعی نقصان 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments