نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

نیویارک(اے ایف پی) نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ مجھے نیتن یاہو کی گرفتاری کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔۔۔

 نیویارک انتظامیہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ پر عمل درآمد کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔ انہوں نے امریکی وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کرے ۔ ممدانی نے کہا کہ دستیاب قانونی راستوں کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوا ہے کہ نیویارک سٹی آزادانہ طور پر یہ وارنٹ نافذ نہیں کر سکتا۔واضح رہے عالمی فوجداری عدالت نے 2024 میں غزہ جنگ سے متعلق مبینہ جنگی جرائم کے الزامات پر نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...