اوپن اے آئی ماڈلز نے ٹیسٹ کے دوران خودکار سائبر حملہ کر دیا
سان فرانسسکو(اے ایف پی) چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران اس کے جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز نے۔۔۔
خودکار انداز میں ایک پروگرامنگ پلیٹ فارم پر سائبر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے ہگنگ فیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔ اوپن اے آئی کے مطابق ٹیسٹ ماحول میں موجود ماڈلز نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں ہگنگ فیس کے نظام کو نشانہ بنایا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طاقتور اے آئی نظام غلط ہاتھوں میں جانے کی صورت میں سنگین سائبر خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments