افغان طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی کارروائیاں تیز ، 7اہلکار ہلاک

افغان طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی کارروائیاں تیز ، 7اہلکار ہلاک

فریڈم فرنٹ نے ضلع دوشی میں طالبان پرراکٹ حملہ کیا، 6زخمی بھی ہوئے طالبان کا قافلہ کابل سے بدخشاں مزید نفری ، عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا

کابل ( اے پی پی ، آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمتی گروہوں کی کارروائیوں اور حملوں میں نمایاں تیزی آ گئی ۔ افغانستان فریڈم فرنٹ (AFF)اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) نے ملک کے شمالی حصوں میں طالبان کے  خلاف مربوط گوریلا آپریشنز اور حملے تیز کر دیئے ، گزشتہ روز بغلان کے ضلع دوشی میں طالبان کے عسکری قافلے پر افغانستان فریڈم فرنٹ نے راکٹ حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 7طالبان اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔ طالبان کا قافلہ کابل سے بدخشاں کیلئے مزید نفری اور عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا ۔افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق کارروائی میں اے ایف ایف کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا ۔علاوہ ازیں بغلان کے بعد صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھی طالبان رجیم پر حملے ہوئے جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں زیبک یونٹ کمانڈر ملا شاداب سمیت 4 طالبان کمانڈر ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں مولوی گل احمدی، ملا فرید اللہ اور قاری عمری لازری بھی شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...