یوگنڈا کے سابق صدر کا پوتا کامن ویلتھ گیمز باکسنگ میں حریف کو سر مارنے پر نااہل قرار
گلاسگو(اے ایف پی)یوگنڈا کے سابق صدر عیدی امین کے پوتے عزیز عبدل کو کامن ویلتھ گیمز باکسنگ میں کوارٹر فائنل میں حریف کو سر مارنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔
سپر ہیوی ویٹ مقابلے میں انگلینڈ کے ڈامر تھامس کے خلاف عزیز عبدل نے بار بار قواعد کی خلاف ورزی کی، جس پر ریفری نے متعدد وارننگز دینے کے بعد انہیں ڈس کوالیفائی کر دیا۔ مقابلے کے بعد تماشائیوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ عزیز عبدل نے ریفری کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے انگلش باکسرز پر بھی فاؤل کھیلنے کا الزام عائد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments