فہد شیخ کی محمد احمد سے بدسلوکی کی تردید، معافی مانگ لی

فہد شیخ کی محمد احمد سے بدسلوکی کی تردید، معافی مانگ لی

کراچی (آئی این پی) اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات پر اپنی وضاحت جاری کر تے ہوئے معافی مانگ لی۔

تنقید کے بعد فہد شیخ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کہا کہ وائرل ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک مذاق کا حصہ تھی، کیونکہ سیٹ پر فنکارعموماً ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے سید محمد احمد کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ فہد شیخ نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پرسید محمد احمد سے معافی مانگ لی ہے اور اگر وہ چاہیں تو میں دوبارہ بھی کسی عام پلیٹ فارم پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں،فہد شیخ کی سید محمد احمد کیساتھ بد سلوکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...