ویسٹ انڈیز ہارنے نہیں آئے ، جیت چاہیے :سرفراز احمد

 ویسٹ انڈیز ہارنے نہیں آئے ، جیت چاہیے :سرفراز احمد

بار بارغلطیاں ، مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا،بابر ،ٹیم میٹنگ کی اندرونی کہانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہو گا، اگر کوئی ذمے داری نہیں لے گا تو مشکلات بڑھتی جائیں گی۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور کپتان بابر اعظم کی ٹیم میٹنگ میں کی گئی گفتگو سامنے آ گئی۔ٹیم میٹنگ میں سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ہارنے کے لیے نہیں آئے ، ہمیں جیت چاہیے ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں، بیٹنگ مسلسل کولیپس ہو رہی ہے اور حریف ٹیموں کے ٹیل اینڈرز ہمارے خلاف رنز کر رہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا۔دریں اثنا شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ،انہیں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...