بھارتی اداکارہ کیرتی کلہاری آن لائن فراڈ کا شکار

بھارتی اداکارہ کیرتی کلہاری  آن لائن فراڈ کا شکار

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کیرتی کلہاری سائبر فراڈ کا شکار ہو گئیں جہاں نامعلوم افراد نے ان کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات استعمال کرتے ہوئے تقریبا 2 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے کی غیر مجاز ٹرانزیکشنز کر ڈالیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب 43 سالہ اداکارہ اندھیری ویسٹ میں ایک ملٹی پلیکس جا رہی تھیں۔ اسی دوران انہیں بینک کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں کی گئی ایک ٹرانزیکشن کا الرٹ موصول ہوا۔ جس پر اداکارہ نے فوری بینک سے رابطہ کیا۔ مزید نقصان سے بچنے کیلئے بینک نے فوری طور پر کارڈ بلاک کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...