11 وارداتیں ،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم
ڈاکوؤں نے لوئر مال، مناواں ، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں 7راہگیروں کو لوٹا ہربنس پورہ ، لٹن روڈ ، اقبال ٹاؤن اور سندر سے 4شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوئرمال میں تیمور سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبا ئل فون ،مناواں میں نواب الدین سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل ، گڑھی شاہو میں مظہر سے 4لاکھ روپے اور موبائل ،نصیرآباد میں جواد سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل ، نولکھا میں اجمل سے 3لاکھ 50ہزار روپے موبائل ، ستوکتلہ میں اجمل سے 20 ہزار روپے اور موبائل ، نواب ٹاؤن میں رحمت علی سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف ہربنس پورہ میں جواد ، لٹن روڈ سے امجد ، اقبال ٹاؤن سے افضال اور سندر سے امین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments