ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں بھرپور مقابلے کیلئے پرعزم :منیبہ

 ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں بھرپور مقابلے کیلئے پرعزم :منیبہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھرپور مقابلے کے لیے پرعزم ہے۔۔۔

اور کھلاڑی شاندار کارکردگی کے ذریعے دورے کا اختتام سیریز میں کامیابی کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں منیبہ علی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات ہے ۔ ان کی ترجیح نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا اور ٹیم کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے دیکھنا انتہائی دلچسپ ہوگا کیونکہ ایسے مواقع نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...