امریکی محکمہ خارجہ کا ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،جس کے تحت 50 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے خواہش مند افراد کو 20 ہزار ڈالر تک کا بانڈ جمع کروانا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق یہ اصول کاروباری اور سیاحتی مقاصد کیلئے جاری کیے جانے والے B1 اور B2 ویزا پر لاگو ہوگا، ویزا جاری کرنے کی شرط کے طور پر درخواست گزار سے 20 ہزار ڈالر تک کا بانڈ طلب کیا جا سکتا ہے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2025 کے پائلٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار نے ثابت کیا ہے کہ یہ پروگرام ویزا قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے ایک مؤثر ذریعہ ہے ، پرانے پائلٹ پروگرام میں بانڈ کی کم از کم رقم 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار ڈالر تک تھی جبکہ نئے قانون میں 5 ہزار ڈالر والا آپشن ختم کر کے زیادہ سے زیادہ رقم بڑھا کر 20 ہزار ڈالر کر دی گئی ۔ یہ نیا قانون 3 اگست کو فیڈرل رجسٹر میں باضابطہ اشاعت کے بعد نافذ ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments