ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان تارکین کی لاشیں برآمد
کابل(اے ایف پی)افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نیمروز کے صحرائی علاقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افغان شہریوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
حکام کے مطابق گاڑی خراب ہونے کے بعد یہ افراد شدید گرمی میں پیدل روانہ ہوئے تھے ۔ پانچ لاشیں ملنے کے بعد باقی افراد کی تلاش جاری تھی۔افغان حکام نے انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments