ٹرمپ کی شاہ مراکش کو مغربی صحارا پر مراکشی حاکمیت تسلیم کرنے کی یقین دہانی
رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے مغربی صحارا پر مراکش کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے مغربی صحارا میں خودمختار حکومت کے قیام کیلئے مراکش کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کی۔واضح رہے کہ مغربی صحارا شمال مغربی افریقا کا ایک متنازعہ اور کم آبادی والا علاقہ ہے ، جو ہسپانوی نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد مراکش کی شاہی حکومت اور پولیساریو فرنٹ کے درمیان تنازع کا شکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments