بھارت :وندے ماترم بل پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار تشویش

بھارت :وندے ماترم بل پر مسلم  پرسنل لا بورڈ کا اظہار تشویش

نئی دہلی (اے پی پی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وندے ماترم کی توہین کو قابل سزا جرم قرار دینے سے متعلق ترمیمی بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی اور مذہبی آزادی کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے ۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ کسی مخصوص مذہبی تصور کو قانون کے ذریعے تمام شہریوں  پر لاگو کرنا آئین کی بنیادی روح سے متصادم ہے ۔ انہوں نے کہا دستور ساز اسمبلی نے وندے ماترم کے ابتدائی دو بند ہی قومی سطح پر قبول کیے تھے ۔ بورڈ کے مطابق ہر شہری کو مذہبی عقائد اور اظہار رائے کی آئینی آزادی حاصل ہے ، اس لیے کسی کو عقیدے کے خلاف کسی گیت یا نعرے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...