یونان :جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے ، دونوں پائلٹ ہلاک
ایتھنز (اے ایف پی)یونان میں جنگلاتی آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔
فائر سروس کے مطابق حادثہ ایتھنز کے مغرب میں پساتھا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دونوں بیل ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف تھے ۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں موجود تمام بیل ہیلی کاپٹرز کو تحقیقات مکمل ہونے تک گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments