بھارت:کسان 5فٹ لمبا زندہ مگرمچھ کندھے پر اٹھا کر تھانے پہنچ گیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار کے ضلع سپول میں ایک کسان نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ فٹ لمبے زندہ مگرمچھ کو کندھے پر اٹھا کر پولیس سٹیشن پہنچا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مگرمچھ دھان کے کھیت میں چھپا ہوا تھا، جسے دیکھ کر دیہاتیوں میں خوف پھیل گیا۔ کسان امیت کمار نے دیہاتیوں کی مدد سے مگرمچھ کا منہ رسی سے باندھا اور محکمہ جنگلات کے اہلکار نہ ملنے پر اسے خود لے کر تھانے پہنچ گئے ۔ پولیس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مگرمچھ کو تحویل میں لے کر کوسی ندی میں محفوظ طریقے سے چھوڑ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments