چین میں سیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 25 ہوگئیں
گانسو (اے ایف پی)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں اچانک آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے ،
جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 26 جولائی کو شوانگ شِیمن سیاحتی مقام پر آنے والے شدید سیلاب نے خیموں اور گاڑیوں کو بہا دیا تھا۔ گانسو کا یہ علاقہ قدرتی پتھریلے محرابوں، پہاڑی چراگاہوں اور ندی نالوں کے باعث سیاحوں میں مقبول ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments