بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشیں، 8 افراد ہلاک
کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق کئی اضلاع میں دریا بپھر گئے ، سڑکیں زیر آب آ گئیں اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments