پرتگال :کنٹینر بردار جہازسے 5ٹن کوکین بر آمد،3ملزم گرفتار
لزبن(اے ایف پی)پرتگال کی پولیس نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر بردار جہاز سے پانچ ٹن کوکین برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔
حکام کے مطابق جہاز ایک لاطینی امریکی ملک سے یورپ جا رہا تھا جسے لزبن سے تقریباً 640 بحری میل دور روکا گیا۔ کارروائی کے دوران دو مسافروں اور عملے کے ایک رکن کو منشیات سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments