پھولنگر:نامعلوم افراد کی فائرنگ فیکٹری گیٹ پر کھڑا گارڈ قتل
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے علاقہ پھولنگر میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر تعینات فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ملت فیکٹری دیناناتھ پھولنگر میں فیکٹری گیٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو گولی لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم ملزموں نے فیکٹری کے مرکزی گیٹ پر موجود 45سالہ امتیاز حسین ولد محمد انور پر گولیاں برسائیں اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو بچانے کیلئے سی پی آر سمیت تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments