ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی، ماہانہ فیس 60 ہزار تا 1لاکھ ڈالر
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس تک عام صارفین سے پہلے رسائی کے لیے فیس مقرر کرنے کے اقدام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔۔۔
ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے ‘‘ٹروتھ اے پی آئی’’ نامی سروس متعارف کرائی ہے ، جس کے ذریعے صارفین کو ٹروتھ سوشل پر صدر کے پیغامات چند سیکنڈ پہلے مل سکیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق اس سہولت کی ماہانہ فیس 60 ہزار سے 1 لاکھ ڈالر تک ہے ،چند تجارتی کمپنیوں نے سروس حاصل کر لی ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی بعض پوسٹس مارکیٹ میں فوری اتار چڑھاؤ پیدا کرتی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments