مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات ناگزیر:سعودی کابینہ
اجلاس میں کثیرالقومی بحری دفاعی اتحاد میں عالمی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔جدہ میں وزرا کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پُرامن حالات کے قیام کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے پر زور دیا،ولی عہد نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیا۔سعودی ولی عہد نے کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت اور ایک ایسی جنگ بندی کے حصول کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو سفارتی حل کی راہ ہموار کرے ۔کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے کثیرالقومی دفاعی بحری اتحاد میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حمایت اور شرکت کا بھی خیرمقدم کیا۔واضح رہے سعودی عرب اور 13 دیگر ممالک نے جمعرات کو ایک اتحاد قائم کیا تھا جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی اہم بحری گزرگاہوں میں جہاز رانی کا تحفظ کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments