یوکرینی دارالحکومت پر روسی میزائل حملے ، 17افراد ہلاک

یوکرینی دارالحکومت پر روسی میزائل حملے ، 17افراد ہلاک

فضائی دفاعی نظام داغے گئے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو تباہ نہ کر سکا یوکرینی صدر کی امریکا سے پیٹریاٹ دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل

کیف،ماسکو(اے ایف پی) روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گردونواح میں کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔یوکرینی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام روس کی جانب سے داغے گئے کسی بھی بیلسٹک میزائل  کو تباہ نہ کر سکا، کیف نے مزید امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مزید پیٹریاٹ دفاعی نظام دستیاب ہوتے تو قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ حملوں کے بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روسی فائر کیے گئے 115 ڈرونز میں سے 98 کو تباہ کر دیا گیا، تاہم میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ادھر روسی ڈرون ساز کمپنی کے سربراہ ولادیمیر تکاچک کار دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کمپنی روسی فوج کے لیے یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والے ایف پی وی ڈرونز تیار کرتی ہے ۔ یوکرین کی جانب سے حملے پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...