امریکی پابندیوں پر جوابی اقدامات ، چین کا ڈرون برآمدات پر کنٹرول سخت کرنیکا اعلان
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے امریکا کی جانب سے حالیہ تجارتی پابندیوں کے ردعمل میں جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پابندیاں چین کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، جس کے باعث بیجنگ کو ضروری اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چین امریکا کو ڈرونز، ان کے اہم پرزہ جات اور متعلقہ ٹیکنالوجی کی برآمدات پر کنٹرول مزید سخت کرے گا۔ امریکا نے جبری مشقت اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث چینی مصنوعات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں، جن پر چین نے ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments