قیمتوں میں ردوبدل کیس کا تصفیہ امریکی انڈا کمپنیوں کا 5 کروڑ 30 لاکھ انڈے عطیہ کرنے پر اتفاق

قیمتوں میں ردوبدل کیس کا تصفیہ امریکی انڈا کمپنیوں کا 5 کروڑ 30  لاکھ انڈے عطیہ کرنے پر اتفاق

نیویارک(اے ایف پی)امریکا کی تین بڑی انڈا ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں مبینہ ردوبدل کے مقدمے کے تصفیے کے تحت فوڈ بینکوں کو 5 کروڑ 30 لاکھ انڈے عطیہ کرنے پر اتفاق کر لیا۔

 17 امریکی ریاستوں نے کمپنیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کیلئے خفیہ طور پر رابطہ کاری کی۔ معاہدے کے تحت کمپنیاں متاثرہ ریاستوں کو 33 لاکھ ڈالر بھی ادا کریں گی اور کاروباری طریقہ کار میں تبدیلیاں لائیں گی۔ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے کہا کہ قیمتوں میں ردوبدل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت نیویارک ریاست کو تقریباً 49 لاکھ 68 ہزار انڈے ملیں گے ، جن میں سے پہلی کھیپ بروکلین پہنچ چکی ہے جبکہ باقی ترسیل اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...