بھارت:ممتا بینرجی کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ، بال بال بچ گئیں

بھارت:ممتا بینرجی کی گاڑی پر  اینٹوں سے حملہ، بال بال بچ گئیں

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی کی گاڑی پر ہالی سہار کے علاقے میں مشتعل شہریوں نے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا، حملے میں ممتا بینر جی نے بال بال بچنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم  افراد نے ان کی گاڑی پر اینٹیں اور پتھر پھینکے ، جو انہیں لگتے تو ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ممتا بینرجی ہالی سہار کے علاقے میں اپنی جماعت کے ایک کارکن کے گھر جارہی تھیں، جو مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاک ہوا تھا۔ اس دوران مظاہرین نے ترنمول کانگریس کی سربراہ کی گاڑی کو گھیر لیا، اس پر کیچڑ مل دی اور مبینہ طور پر جوتے اور پانی کی بوتلیں بھی پھینکیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...