میکسیکو:منشیات کی جنگ پھر شدت اختیار کرگئی، سابق میئر سمیت 5 لاشیں پل سے لٹکا دیں
میکسیکو سٹی (اے ایف پی)میکسیکو کی ریاست زاکاتیِکاس میں منشیات فروش گروہوں کی پرتشدد کارروائیاں دوبارہ شدت اختیار کرگئیں۔ پوزوس ڈی گا
مبووا نامی قصبے میں ایک پل سے 5 افراد کی لاشیں لٹکی ہوئی ملیں، جن میں سابق میئر، سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد شامل تھے ۔ اسی روز قصبے کے مختلف مقامات سے مزید 5 لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ واقعے کے بعد 5 ہزار آبادی والے قصبے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے رات کے وقت گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا۔زاکاتیِکاس میں قتل کے واقعات 2022 میں تقریباً 1300 سے کم ہوکر 2025 میں 144 رہ گئے تھے ، تاہم حالیہ واقعے نے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments