شام میں روسی فوجی اڈوں کو مشترکہ تربیتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ
دمشق (اے ایف پی)شام نے روس کے ساتھ ملک میں موجود 2فوجی اڈوں کے مستقبل سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کرلیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمیمیم ایئرپورٹ اور طرطوس بندرگاہ پر قائم روسی فوجی اڈوں کو 3 ماہ کے اندر مشترکہ تربیتی و بحالی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق نئے انتظامات کے تحت دونوں ممالک کے باہمی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ فوجی تنصیبات کی نئی حیثیت سے متعلق انتظامات آئندہ 3 ماہ میں مکمل کرلیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments