غزہ: اسرائیلی فضائی حملہ، 1 فلسطینی شہید، 5 زخمی

غزہ: اسرائیلی فضائی حملہ، 1 فلسطینی شہید، 5 زخمی

مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گھروں کا محاصرہ برقرار اسرائیل کا جنوبی لبنان، شام ، غزہ میں سکیورٹی زونز برقرار رکھنے کا اعلان

غزہ سٹی،قصرہ(اے ایف پی)اسرائیل نے غزہ میں ایک ہفتے سے زائد وقفے کے بعد بدھ کو پہلا فضائی حملہ کیا، جس میں ایک فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی آباد کاروں نے اتوار سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں میں محصور کر رکھا ہے ۔ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کی ضروری اشیا ختم ہو رہی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں حکام سے مداخلت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نابلس کے قریب قصرہ گاؤں میں قائم یہودی آباد کاروں کی چوکی سے واپس ہٹ گئی ہیں۔ اب بھی تقریباً ایک درجن آباد کار وہاں موجود ہیں۔فلسطینی مکان مالکان کی جانب سے اسرائیلی فوج کو ابتدائی اطلاع دینے کے بعد موقع پر پہنچنے والے پہلے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں انھیں آباد کاروں کے ساتھ دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ابو ریدی اور حسن کے خاندان سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے جبکہ خوراک کے ذخائر بھی کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں قائم سکیورٹی زون سے اپنی فوج واپس نہیں بلائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان، شام اور غزہ میں سکیورٹی زونز برقرار رکھے گی اور وہاں موجود بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرے گی۔ کاٹز کے مطابق جنوبی لبنان میں زیر زمین تنصیبات اور مکانات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...