یونان نے ترکیہ کے نئے بحری پارکس کو غیر قانونی قرار دیا،شدید مخالفت
ایتھنز(اے ایف پی)یونان نے ترکیہ کی جانب سے بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں 2 بڑے بحری پارکس قائم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے ۔۔۔
یونانی وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ کے قائم کردہ پارکس ملکی سمندری حدود سے باہر تک پھیلتے ہیں اور یونان کی براعظمی سطح مرتفع سے متعلق حقوق متاثر کرتے ہیں۔ ترکیہ نے سرکاری گزٹ میں جاری حکم نامے کے تحت فیتھیے اور کاس کے ساحلی علاقوں کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 21 ہزار 700 مربع کلومیٹر جبکہ شمالی ایجیئن میں ایک ہزار 742 مربع کلومیٹر پر محفوظ بحری علاقے قائم کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments