جاپانی ہائپر سونک میزائلوں ودیگر اسلحے کا آسٹریلیا میں تجربات کا فیصلہ
سڈنی(اے ایف پی)جاپان اور آسٹریلیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے آسٹریلوی سرزمین پر جاپانی ہائپر سونک میزائلوں اور۔۔۔
دیگر ہتھیاروں کے تجربات کی راہ ہموار کردی۔ آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس اور جاپانی ہم منصب شن جیرو کوئزومی نے کینبرا میں ملاقات کے بعد کہا کہ جاپان آئندہ ایک دہائی کے دوران آسٹریلیا کے میزائل تجرباتی مراکز استعمال کرسکے گا۔ دونوں ممالک ممکنہ خطرات کی نشاندہی کیلئے مشترکہ لیزر نظام بھی تیار کریں گے ۔ چین کی بڑھتی طاقت کے تناظر میں دونوں ملک دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments