ترکیہ کا شام میں فوجی موجودگی کی تردید، اسرائیلی حملے کی مذمت

 ترکیہ کا شام میں فوجی موجودگی  کی تردید، اسرائیلی حملے کی مذمت

انقرہ(اے ایف پی) ترکیہ نے شمالی شام کے ایک فضائی اڈے پر اپنی فوجی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ۔

ترک وزارت دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل ذکی اکتورک نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے قبل یا دوران ابو الظہور ایئربیس پر کوئی ترک فوجی وفد موجود نہیں تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ترک فوجی وفد نے حال ہی میں اڈے کا دورہ کیا تھا، جبکہ شامی جنگی مبصر کے مطابق اڈے کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری تھیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ترک صدر اردوان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ترکیہ کو شام میں خطرناک مہم جوئی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...