روس مشکل دور میں تہران کی مدد کر رہا:پیوٹن
تجارتی تعلقات عسکری و سیاسی صورتحال کے باوجود ترقی کررہے :روسی صدر قومی مفادات کے دفاع میں آپکی جرأت کی قدر کرتے ہیں:پزشکیان سے گفتگو
بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس مشکل دور میں تہران کی مدد کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا ہم قومی مفادات کے دفاع میں آپ کی جرات اور استقامت کی قدر کرتے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ اس مشکل دور میں ہم آپ کو درکار معاونت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ہماری بات چیت ہو چکی ہے ۔ ہم ضروری سامان فراہم کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران پیوٹن نے روس اور ایران کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی سراہا، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ عسکری اور سیاسی صورتحال کے باوجود ترقی کر رہے ہیں۔یہ بنیادی طور پر روس۔ایران بین الحکومتی کمیشن کی مؤثر کارکردگی کا نتیجہ ہے ، جو باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتا ہے اور جس کا تازہ ترین اجلاس حال ہی میں ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments