صدر زرداری لندن پہنچ گئے ،بلاول کی بھی روانگی متوقع
لندن(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے لندن پہنچ گئے۔۔۔
، وہ برطانیہ میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپ کرائیں گے ،لندن میں قیام کے دوران وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے تاہم مختلف وفود کی ملاقاتیں متوقع ہیں،صدر زرداری کے ساتھ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری تقریبا چھ برس بعد برطانیہ کے دورے پر پہنچے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments